‎وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ضلع کچھی، بلوچستان میں دھشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ضلع کچھی، بلوچستان میں دھشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی

وزیرِاعظم کی کاروائی کے دوران 27 دھشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کی تعریف.

دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. وزیرِ اعظم

دھشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. وزیرِ اعظم

مجھ سمیت پوری قوم اپنی جان کی پروا کئے بغیر ملک دشمنوں کے خلاف جنگ میں شریک سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے. وزیرِاعظم