سال رواں کا پاکستان سے 33 واں وائلڈ پولیو کیس رپورٹ ہوا ہےنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے بلوچستان کے ضلع کوئٹہ سے وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کیس کی تصدیق کی ہے۔ انڈیکس کیس میں 22 اگست 2024 کو فالج کا آغاز ہوا تھا۔ واضح رہے کہ اس سال ضلع کوئٹہ سے پولیو کا یہ تیسرا اور پاکستان سے 33واں کیس ہے۔ اب تک بلوچستان سے 17، سندھ سے 10، خیبرپختونخوا سے 4 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوے ہیں