کوئٹہ کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج کانگو کی مریضہ دم توڑ گئی

کوئٹہ: فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج کانگو کی مریضہ دم توڑ گئی ، 50 سالہ مریضہ کا تعلق کویٹہ کے علاقے کلی کمالو سے تھا، رواں سال کانگو کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی، رواں سال ہسپتال میں کانگو وائرس کے 40پازیٹیوکیسز رپورٹ ہوئے،ہسپتال ذرائع