آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 13 جنوری 2025:
12 جنوری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران، اپنے دستوں نے چوری چھپے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا اور مؤثر طریقے سے کارروائی کی، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، 27 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
آپریشن کے دوران متعدد ٹھکانے بشمول اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔
پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔