سندھ ہائیکورٹ نقیب اللہ قتل کیس سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف اپیلوں کی سماعت عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا عدالت نے اپیل کے قابل سماعت ہونے سے متعلق نوٹس جاری کیے تھے اور ریکارڈ طلب کیا تھا ،جبران ناصر ایڈووکیٹ مقدمے میں مفرور ملزمان نے سرینڈر کردیا ہے، جبران ناصر ایڈووکیٹ انکے خلاف ٹرائل کورٹ میں کیس چل رہا ہے، جبران ناصر ایڈووکیٹ عدالت سے استدعا ہے کیس میں پیپر بک بنانے کا حکم دیا جائے، جبران ناصر ایڈووکیٹ ابھی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، عدالت اپیل کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی اپیل مقتول نقیب اللہ کے بھائی عالم شیر کی جانب سے دائر کی گئی ہے انسداد دہشت گردی عدالت نے راو انوار سمیت دیگر ملزمان کو بری کرکے اہم شواہد نظر انداز کیا ہے ،اپیل میں موقف انسداد دہشت گردی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ، اپیل میں استدعا عدالت نے 2023 میں عدم شواہد کی بناء پر راؤ انوار سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا تھا