لاہور میں پرنسپل کی 9ویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے کا ڈراپ سین۔۔۔ لڑکی نے کچھ عرصہ قبل اکیڈمی کے پرنسپل سے کورٹ میرج کی تھی

لاہور میں پرنسپل کی 9ویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے کا ڈراپ سین۔۔۔ لڑکی نے کچھ عرصہ قبل اکیڈمی کے پرنسپل سے کورٹ میرج کی تھی۔۔ پولیس کے مطابق تھانہ ہئیر میں پرنسپل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا معاملہ 9 ویں جماعت کی طالبہ نے پرنسپل سے نکاح کر رکھا ہے، پرنسپل اور طالبہ نے کورٹ میرج کی تھی، لڑکی کے اہلخانہ سے پرنسپل پر زیادتی کا الزام لگایا تھا، پرنسپل نے عدالت میں اپنی بیوی کو حبس بیجا میں رکھے جانے کی درخواست دی تھی عدالت نے لڑکی کو آج عدالت میں طلب کر رکھا تھا، لڑکی نے عدالت میں اپنے شوہر کے ساتھ جانے کا بیان دیا،عدالت نے لڑکی کو اپنے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی ہے