گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے کیسز میں 51 مجرموں کو 5، 5 سال قید کی سزا سنا دی۔
اے ٹی سی عدالت کی جج نتاشا نسیم سپرا نے جیل کورٹ روم میں مقدمہ کا مختصر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے 51 مجرموں کو 8 مختلف دفعات کے تحت پانچ پانچ سال قید اوربیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
سزا پانے والے تمام 51 ملزمان میں کوئی بھی پی ٹی آئی کا نمایاں عہدیدار نہیں، ان مجرمان کو جائے وقوعہ اور وقوعہ کے بعد ویڈیوز اور جیو فینسنگ کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا۔
دوران ٹرائل 119 گواہان نے بایانات قلمبند کروائے گئے جبکہ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی بھی نامزد ہیں۔
مقدے میں عمر ایوب ، علی امین گنڈا پور، حماد اظہر ، زین قریشی اور زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 70 رہنما عدالتی مفرور ہیں۔
پولیس کے مطابق دوران تفتیش بانی پی ٹی آئی سے بھی تفتییشی ٹیم نے اڈیالا جیل میں ملاقات کی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی نے تفتیش میں تعاون کرنے سے انکار کیا تھا۔
اس مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت باقی تمام ملزمان کا چالان بعدمیں جمع کروایا جائیگا