کے پی کے: نوشہرہ میں بارش و ژالہ باری نے تباہی مچا دی؛ پانی گھروں میں داخل؛ فصلیں تباہ

نوشہرہ میں طوفانی بارش و ژالہ باری نے تباہی مچا دی-نوشہرہ کینٹ دھوبی گھاٹ کا پورا علاقہ بارش کے باعث سے زیر آب آگیا۔دھوبی گھاٹ کے بیشتر گھروں میں بارش کا پانی داخل ہو گیا ۔ گلیوں میں بھی سیلاب کا منظر لوگ گھروں میں محصور ہو گئے۔نوشہرہ۔گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری۔بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا۔نوشہرہ۔بارش اور ژالہ باری سے ٹھند کو بریک لگ گئی۔موسم ٹھنڈا ہونے پر شہریوں نے پھر گرم ملبوسات نکال لیں۔شہری اور دیہی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث بجلی غائب ہو گئی۔نوشہرہ۔پبی اور جہانگیرہ سمیت کئی دیہاتوں میں ژالہ باری سے کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی۔۔فصلیں تباہ ہونے کیوجہ سے کاشتکار شدید مالی نقصان کا شکار ہو گئی۔ ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔نکاسی آب نا ہونے کیوجہ سے مختلف مقامات پر بارش کا پانی سڑکوں پر آ گیا۔نوشہرہ۔ضلعی انتظامیہ کیطرف سے حالیہ بارشوں کے باعث ریسکیو سمیت ایمرجنسی اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات۔