حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ کے پہلے پندرہواڑے میں یکم اپریل 2024 سے پیٹرول کی قیمتوں میں 9.94 روپے فی لیٹر اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے کہ امریکی کمپنی موگاس نے اپنی پیداوار کم کر دی ہے اور یوں امریکی حکومت کی جانب سے موٹر اسپرٹ کی درآمد میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس کی وجہ سے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں 1.30 روپے کم ہونے کا امکان ہے کیونکہ بین الاقوامی منڈی میں اس کی طلب کم اور رسد زیادہ ہے۔ حکومت اور صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اپریل سے 15اپریل 2024 تک کےلیے قیمت 279.75روپے سے بڑھا کر 289.69 ہونے کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 285.49روپے سے کم ہوکر 284.26 روپے ہوسکتی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 0.45 پیسے بڑھ کر 168.63روپے ہو سکتی ہے جبکہ کیروسین کی قیمت 188.49روپے سے بڑھ کر 188.66 روپے روپے ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت فی الوقت پیٹرول اور ڈیزل کے ہر لیٹر پر 60روپے لیوی لے رہی ہے جبکہ مٹی کے تیل پر 0.05 روپے فی لیٹر لیوی کی مد میں صارفین سے اکٹھی کر رہی ہے