حضرو: تھانہ رنگو پولیس کو اطلاع موصول ہوئی ایک ڈیڈ باڈی ہسپتال میں لائی گئی جس کو فائر لگا ہوا ہے جس پر تھانہ رنگو پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی
تھانہ رنگو پولیس کو بتایا وقوعہ کو پہلے خودکشی کا روپ دیا گیا جس پر پولیس نے تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ عیسیٰ خان کا قتل ہوا ہے جس پر مسماۃ ب۔ز زوجہ الیاس نے بیان دیا کہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے میری چھوٹی بھتیجی مسماۃ ت۔ب نے پسٹل کے ساتھ فائر کر کے میرے بھائی عیسیٰ خان کو قتل کر دیا ہے جس پر تھانہ رنگو پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے شاطر ملزمہ مسماۃ ت۔ب دختر عیسیٰ خان سکنہ رنگو تاجک کو گرفتار کر لیا
جس سے دوران تفتیش اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔