بیجنگ (شہنوا )چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس(سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی نے پیر کو بیجنگ میں اپنے سالانہ اجلاس کا آغاز کیا۔چینی صدر شی جن پھنگ اور دیگر چینی رہنماؤں نے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ 14ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی افتتاحی نشست میں شرکت کی۔اس موقع پراجلاس کے ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی۔سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ اجلاس میں پیش کی۔