پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یونس خان کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ کوچ مقرر کر دیا گیا۔
اس سے قبل یونس خان امارات کے خلاف ٹورنامنٹ میں افغان قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی آئندہ فروری کی 19 تاریخ کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ میزبانی میں ہوگی۔