مسافر بس الٹ گئی دو نوجوان موقع پر جاں بحق 10 افراد شدید زخمی

جھنگ پکے والا روڈ خراب ہونے کے باعث مسافر بس الٹ گئی دو نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہو گئے مقامی افراد نے روڈ کی تعمیر جلد مکمل کرانے کا مطالبہ کر دیا جھنگ سے رپورٹ کر رہے ہیں وحید ملک وی او : جھنگ میں سرگودھا روڈ پر پکے والا کے قریب سڑک کی تعمیر کا کام جاری تھا جس کی وجہ سے مسافر بس توازن کھو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں سوار دو نوجوان ثمر اور زین موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہوگئے مقامی افراد نے حادثہ کی وجہ انتظامیہ کی نااہلی کو قرا ر دیا ہے