فاروق آباد: مکان کی چھت کا زیر تعمیر لینٹر گرنے سے 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ فاروق آباد کے نواحی گاؤں سرکاری کلاں میں مکان کی چھت کا زیر تعمیر لینٹر گرنے سے ایک خاتون سمیت3 افراد شدیدزخمی ہوگئے,مزدور لینٹر ڈال رہے تھے کہ اچانک چھت گر گئی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعدشیخوپورہ ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمی ہونے والے افراد میں تنویر ریاست ،ندیم بشیر اور رسول بی بی شامل ہیں۔