آسٹریلوی استاد جبرائیل عمر کے انتقال پر افغان وزارت داخلہ کا اعلامیہ!

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جا رہی ہے کہ افغانستان میں مقیم آسٹریلوی استاد ٹِموٹھی ویکس، جنہوں نے اپنا نام جبرائیل عمر رکھا تھا، آج انتقال کر گئے۔
إنا لله وإنا إليه راجعون
مرحوم طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
ماضی میں انہیں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے حراست میں لیا تھا، بعد میں قیدیوں کے تبادلے کے تحت رہا کیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی خوشی اور رغبت سے اسلام قبول کیا اور اپنا نام ٹِموٹھی ویکس سے تبدیل کر کے جبرائیل عمر رکھا۔
جبرائیل عمر کابل میں انگریزی زبان کے استاد کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں افغانستان اور امارت اسلامیہ سے بے حد محبت تھی اور اسی بنا پر انہوں نے کابل میں رہائش اختیار کی۔ وہ وقتاً فوقتاً ملک کے مختلف صوبوں کا سفر کرتے اور اسلام کے متعلق اپنے علم میں اضافہ کرتے رہے۔ بالآخر آج وہ کابل میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔
امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت داخلہ مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے اور ان کے دوستوں و عزیزوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ جبرائیل عمر کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

وارت داخلہ امارت اسلامیہ افغانستان
۸/۶/۱۴۴۶ھ ق
۱۹/۱۰/۱۴۰۳ھ ش ــ 2025/1/8