بلوچستان میں لیویز اورپولیس، دو متوازی فورسز کب تک چلیں گی؟وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کا سوال

بلوچستان میں لیویز اور پولیس دو متوازی فورسز کب تک چلیں گی؟وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےسوال اٹھادیا۔انہوں نے کہا آج نہیں تو کل لیویز کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہو گا۔ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہناتھا کہ شعبان اور کوئٹہ سے مصور کاکڑ کے اغواء کے معاملات حساس ہیں۔شعبان سے اغوا کالعدم تنظیم نے کیا جبکہ مصور کا اغوا تاوان کے لیے ہے۔