معروف قوال شہزاد خان سنتو کے گھر ڈکیتی کی کوشش،قوال کی اہلیہ کی فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے

لاہور میں معروف قوال شہزاد خان سنتو کے گھر ڈکیتی کی کوشش، 3 ڈاکوؤں نے فارم ہاؤس میں گھس کر سیکیورٹی گارڈ کو رسیوں سے باندھا۔ گارڈ سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ پولیس کے مطابق فارم پر شہزاد خان کی اہلیہ اور بچے موجود تھے۔شہزاد خان کی اہلیہ نے فائرنگ کی، جس کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔