حیدرآباد میں سفاک بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر ماں کو بیدردی سے قتل کردیا۔ بھائی بچانے آیا تو چھری کے وار سے اسے بھی زخمی کردیا۔ ٹنڈو یوسف تھانے کی حدود گجراتی پاڑے میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی۔ بیٹے محمد علی اور اس کی بیوی رانی کے ساتھ مل کر اپنی ماں کلثوم بی بی کو مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کر دیا۔چھوٹا بھائی بچانے گیا تو اسے بھی چھری کا وار کر کے زخمی کردیا گیا۔محمد علی اور اس کی بیوی واردات کے بعد فرار ہیں جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔