پاکستانی شہری اپنی بیٹی کو بغیر اجازت پاکستان لے آیا۔ پولش خاتون اینا مونیکا نے بیٹی کی حوالگی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس دائر کردیا۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے باپ عدیل خان اور بیٹی انیتا مریم خان کا نام ای سی ایل اور بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو جے آئی ٹی بھی بنانے کی ہدایت کردی۔ خاتون کے مطابق عدیل خان جنوری 2022 میں انیتا کو پاکستان لایا۔