غیرقانونی طور پریورپ جانے کا سلسلہ رک نہ سکا۔یورپ جانے کے خواب سجائے تارکین وطن کی ایک اور کشتی یونان کے ساحل کے قریب ڈوب گئی۔کشتی پرسوار 71 افراد سمندرکی لہروں کی نذر ہوگئے۔
مسافروں سے لدی ایک اور کشتی کریت پہنچنے میں کامیاب ہوئی جس میں23پاکستانیوں سمیت 36افراد سوارتھے۔پاکستانیوں کی عمریں 20سے 22سال کے درمیان ہیں،جنہیں یونانی کوسٹ گارڈز نے حراست میں لے لیا۔حراست میں لیے گئے 4افراد مبینہ طور پراسمگلر بھی ہیں۔