انسانی اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،ایف آئی اے اسلام آباد اور ایبٹ آباد نے2 ایجنٹ گرفتار کر لئے

انسانی اسمگلروں کے خلاف ملک میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایف آئی اے اسلام آباد اور ایبٹ آباد نے کارروائیوں میں2 ایجنٹ گرفتار کرلیے۔ ترجمان کے مطابق ملزم قاری جان محمد کا تعلق افغانستان سے ہے، جو شہریوں کو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے۔ملزم کے موبائل سے یونان کشتی حادثے اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق ٹھوس شواہد ملے ہیں۔جلال پورجٹاں سے اشتہاری ملزم حسن بٹ بھی پکڑا گیا۔ملزم شہریوں کو سمندر کے راستے لیبیا بھجوانے میں ملوث ہے۔