کرم میں ڈی سی کرم کے قافلے پر فائرنگ واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

کرم میں ڈی سی کرم کے قافلے پر ہونے والے فائرنگ واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق کرم میں افسوسناک واقعہ صبح 10 بج کر 35 منٹ پر پیش آیا۔قافلہ روانہ ہونےسے قبل مذاکراتی ٹیم سڑک کھلوانےکےلیےمذاکرات کر رہی تھی۔40 سے 50 مسلح شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنراورسرکاری گاڑیوں پرفائرنگ کردی۔حملے میں ڈپٹی کمشنر سمیت3 پولیس اور 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ امن کمیٹیوں کی گارنٹی کے باوجود فائرنگ ہونا تشویشناک ہے۔واقعہ میں ملوث کرداروں کی نشاندہی کرکے اسکے خلاف کاروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ امن معاہدے کےتحت ادویات اوراشیائےخوردونوش پرسامان کا قافلہ کرم کے لیے روانہ ہونا تھا