خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور عسکری حکام شرکت کریں گے

وزیراعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، وفاقی وزراء اورعسکری حکام شرکت کریںگے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ اپیکس کمیٹی 6 نکاتی ایجنڈے پر غور اور منظوری دے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔جبکہ نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد سےمتعلق اپیکس کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو ہوگا۔