زمیندار نے چارہ کھانے پر محنت کش کی بھینس کو درانتی سے بھینس کی زبان کاٹ دی

ایک افسوسناک واقعہ سرگودھا کی تحصیل شاہپور میں پیش آیا جہاں زمیندار نے چارہ کھانے پر محنت کش کی بھینس کو سزا دینے ہوئے درانتی سے بھینس کی زبان کاٹ دی ہے سرگودھا کی تحصیل شاہپور کے علاقے جلال پور جاگیر کارہاٸشی محمد نذیر اپنے مویشی چرا کر واپس لا رہا تھا کہ محمد بلال نامی شخص رکشے پر چارا لوڈ کر کے کھڑا تھا محنت کش ایک بھینس نے رکشے کے پاس سے گزرتے ہوئے چارے کو کھانا شروع کر دیا جس پر مشتعل ہو کر محمد بلال نے بھینس کے منہ پر درانتی سے وار کرکے بھینس کی زبان کاٹ دی پولیس تھانہ شاہ پور سٹی نے ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھینس بار بار اپنی کٹی ہوئی زبان منہ سے نکالتی ہے جیسے کٹی زبان دکھا کر فریاد کر رہی ہو