۔۔۔۔ دیپالپور میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے پولیس خدمت سنٹر میں غیر اخلاقی گفتگو سے منع کرنا خاتون اہلکار کا جرم بن گیا تھانیدار کی خاتون پولیس اہلکار سے بدسلوکی ،سنگین نتائج کی دھمکیاں تشدد کی کوشش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ڈی پی او راشد ہدائیت کا نوٹس اے ایس آئی رانا عثمان کو معطل کر دیا گیا ڈی ایس پی کو انکوائری کرکے رپورٹ مرتب کرنے کی ہدائیت کر دی ۔۔ دیپالپور میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم خدمت مرکز میں دوران ڈیوٹی غیر اخلاقی گفتگو سے منع کرنا خاتون پولیس اہلکار کا جرم بن گیا خدمت مرکز میں تعینات تھانیدار خاتون اہلکار پر شدید بریم ہوگیا غیر اخلاقی زبان کے استعمال کے ساتھ خاتون سے شدید بدسلوکی کر دی خاتون اہلکار کے تبادلے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دے ڈالیں تھانیدار کی بدسلوکی کی ویڈیو نیوز نے حاصل کر لی جس میں تھانیدار عثمان کو بدسلوکی کرتے دیکھا جا سکتا ڈی پی او راشد ہدائیت نے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی رانا عثمان کو معطل کر دیا اور ڈی ایس پی فرسٹ کو انکوائری کرکے رپورٹ مرتب کرنے کی ہدائیت جاری کر دی