پنجاب میں سموگ کا راج وزیر ماحولیات جینیوا میں مزے کررہی ہیں ملتان فیصل آباد میں پروازیں معطل

ملتان میں فضائی آلودگی کے باعث انٹر نیشل ائیر پورٹ پر سعودی ائیر لائن نے سات روز کے لئے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا،، عمرہ زائرین کی بڑی تعداد جدہ ائیر پورٹ پر پھنس گئی عمرہ زائرین نے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کر دی،، جدہ سے ملتان ائیر پورٹ پر آنے والے عمرہ زائرین بورڈنگ پاس کے باوجود پاکستان واپس نا پہنچ سکے،، عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ اسموگ کی وجہ سے سعودی ائیر لائن نے سات روز کے لئے ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ کا فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ہے اور متعلقہ ائیر لائن حکام کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین اپنا ٹکٹ ریٹرن کروا لیں اور جدہ سے کسی دوسری فلائٹ پر واپس پاکستان روانہ ہو جائیں،، عمرہ زائرین نے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کر دی،،

سموگ اور دھند کے باعث فیصل آباد ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے،، شارجہ سے آنے والی فلائٹ کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کیا گیا۔ فلائٹ آپریشن کے مطابق شدید دھند اور سموگ کے باعث فیصل آباد سے شارجہ جانے والی پرواز جی نائن 563 منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ سموگ کی وجہ سے کراچی سے فیصل آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اور کراچی کی دو طرفہ فلائٹ فیصل آباد کی بجائے لاہور ائیرپورٹ سے اڑان بھرے گی۔ اس کے علاوی دبئی کی دو طرفہ پروازیں ایف زیڈ 391/92 بھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ جبکہ دھند اور سموگ کے باعث موٹروے کمال پور انٹرچینج سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔

دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے گرد گھیرا مزید تنگ حکومت پنجاب نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کو کیمروں سے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپ دی دھواں چھوڑتی کوئی بھی گاڑی اب کیمرے کی آنکھ سے نہ بچ پائے گی دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماسٹرانزٹ گاڑی مالکان و ڈرائیورز کو پھر آگاہ کیا جاتا ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے اپنی گاڑی کی مرمت کروا لیں۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی ماحول کو آلودہ کرنے والی ہر طرح کی گاڑی کو قانون کی گرفت میں لایا جائیگا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ و ماسٹرانزٹ بسوں اور ٹرکوں کو خاص طور پر چیک کیا جا رہا ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ ہماری ٹیمیں بھی فیلڈ میں دن رات چیکنگ کیلئے مامور ہیں۔ احمد جاوید قاضی

وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر سموگ سے بچاؤ اور ماحول کی حفاظت بارے شعور بیدار کرنے کیلئے ضلع وہاڑی میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا آگاہی واک کے دوران شہریوں میں سموگ بارے آگاہی پمفلٹس اور فیس ماسک بھی تقسیم کئے گئے سموگ سے بچاؤ بارے منعقدہ آگاہی واک کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے کہا کہ حکومت پنجاب سموگ کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے سنجیدگی سے بھرپور اقدامات کر رہی ہے واک کا مقصد عوام میں سموگ کے نقصانات، فضائی آٍلودگی سے بچاؤ کی تدابیر بارے آگاہی دینا ہے شہری سموگ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ سموگ نظام تنفس، آنکھوں کی جلن، دمہ اور امراض قلب میں مبتلا مریضوں کیلئے زیادہ مہلک ثابت ہو سکتی ہے شہری سموگ کے دوران پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں فیس ماسک کا استعمال کریں سفر کے دوران عینک لگائیں،چہرہ، آنکھیں، ناک اور ہاتھ بار بار دھوئیں،کوڑا کرکٹ ہرگز نہ جلائیں غیر ضروری سفر سے گریزکیا جائے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں

لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لاہور۔حکمرسن عوام کو سموگ کے سپرد کرکے خود عالمی دوروں پر ہیں لیاقت بلوچ لاہور۔وفاقی و صوبائی حکومتوں کی عوام کو ریلیف دینے کی کوئی ترجیح نہیں ہے لیاقت بلوچ لاہور۔حکومت بجلی گیس پیٹرول ڈیزل کی قیمت فوری کم کرے لیاقت بلوچ لاہور۔حکومت کا بجلی ونٹر پیکج نیا جال لائے پرانے شکاری کے مترادف ہے لیاقت بلوچ لاہور۔حکومت سنوکر کے ورلڈ چیمپئن محمد آصف کی حوصلہ افزائی کرے لیاقت بلوچ لاہور۔چیمپیئن ٹرافی میں بھارتی انکار پر پاکستان کھیل کے قاتل کا ڈٹ کر مقابلہ کرے لیاقت بلوچ لاہور کرکٹ ٹیم کا آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ میں ہرانا قابلِ ستائش ہے لیاقت بلوچ لاہور۔شاباش پاکستان کرکٹ ٹیم لیاقت بلوچ

سموگ صورتحال، مریم اورنگ زیب کا بیان 906 سکور سے ملتان فضائی آلودگی میں سب سے اوپر، 812 سکور سے روجھان دوسرے اور 653 سکور سے لاہور تیسرے نمبر پر ہے 384 سکور سے پنڈی بھٹیاں چوتھے، 378 سکور سے منگلا پانچویں اور 275 سے راولپنڈی چھٹے نمبر پر موجود پاکستان میں مونجی اور فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا دھواں نہ ہونے کے برابر ہے، بھارت میں فصل جلانے اور دھوئیں کی مقدار بہت زیادہ دکھائی دے رہی ہے، سیٹلائٹ نقشہ جاری پاکستان اس موسم میں بھارت میں فصل جلانے سے پیدا ہونے والے دھوئیں سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، ماہرین بھارت سے چلنے والی ہواؤں کا رخ بدستور پاکستانی علاقوں کی طرف ہے، امرتسر سے چلنے والی تیز ہوائیں پاکستان میں سموگ کا باعث بن رہی ہیں، ماہرین لاہور سے امرتسر کا فضائی فاصلہ 45 کلومیٹر ہے، ماہرین 14 نومبر کو بھارت کی طرف سے چلنے والی آلودہ زہریلی ہواؤں کے رخ بدلنے کا امکان ہے، موسمیاتی ماہرین کی پیش گوئی عوام کی صحت کی خاطر یہ اقدام کیا گیا، ماسک لازمی پہنیں اور گھر پر رہیں، سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا بیان

گجرات کو بھی سموگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے سورج دن کے وقت بھی سفید دھویں میں چھپا ہوا ہے جبکہ ائیر کوالٹی انڈیکس بھی انتہائی خطر ناک ہے

جھنگ میں سموگ کا راج برقرار ہے دھند اور سموگ کے باعث حادثات اور بیماریوں کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے

گوجرانوالہ میں بھی اسموک کی شدت بدستور برقرار ہے ،جس کے باعث شہری بیماریوں کا شکار ہو رہے ہی

میلسی شہر اور گردونواح میں سموگ کی صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے جس کے باعث شہری انکھ۔گلا سانس ۔دمہ ۔الرجی کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے

ننکانہ صاحب میں بھی سموگ نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں فضائی آلودگی اور بیماریوں سے بچاﺅکے لیے شہریوں میں ماسک تقسیم کیے گئے مزید ائیر کوالٹی انڈکس سے 269سےتجاوز کرگیا ہے

خانیوال میں بھی سموگ کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جس کے باعث کاروبار زندگی بھی متاثر ہو رہا ہے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

بورےوالا کا یہاں بھی اسموگ نے ڈیرے جما رکھے ہیں جس کے باعث بچے اور بڑے نزلہ،زکام بخار، سانس سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اسموگ کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے

ملک وال ملک وال میں ہر طرف سموگ کا راج ہے، شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، طبی ماہرین کہتے ہیں احتیاطی تدابیر ہی بہترین علاج ہے ملک وال میں بھی سموگ نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس سے فضا انتہائی آلودہ ہو گئی ہے۔ سموگ کے باعث درجہ حرارت کم ہونے سے موسم سرد ہو گیا ہے تو دوسری جانب اس کے باعث شہری آنکھوں، گلے، ناک، سینے کے مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔ شہری کہتے ہیں سڑکوں پر دھواں چھوڑتی گاڑیوں، فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو آگ لگانے والوں کے خلاف انتظامیہ مئوثر کارروائیاں نہیں کر رہی جس سے شہری بالخصوص بچے اور بزرگ افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر ناصر وقار کے مطابق سموگ کی وجہ سے آنکھوں، گلے، سینے کے امراض میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی تعداد میں خاصا اضافہ ہوا ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہی بہترین علاج ہے۔ سموگ کے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہو چکی ہے جس سے حادثات میں بھی اضافہ ہو چکا ہے، ٹریفک پولیس حکام ڈرائیور حضرات کو مناسب فاصلہ رکھنے، رفتار کم رکھنے اور فوگ لائٹس کے استعمال سمیت ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی ہدایات دے رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثہ سے بچا جا سکے