لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کے خطرے کے پیش نظر این ڈی ایم نے متعلقہ محکمو ں کو الرٹ جار ی کر دیا این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے14تا18 اگست 2024 کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ پیش گوئی کے مطابق دریائے راوی، چناب اور جہلم کے ملحقہ علاقوں، جنوبی بلوچستان کے علاوہ وسطی اور جنوبی سندھ کے علاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔ بارش مختلف شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال اورندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے بلخصوص مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، راولپنڈی/ اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب کے ندی نالوں، ڈی جی خان ڈویژن، قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلااور کشمیر کے پہاڑی ندی نالوں /ہل ٹورنٹس میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں وہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے ممکنہ اثرات کو کم کرنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو الرٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال پر فوری رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ عوام سے التماس ہے سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں علاوہ ازیں مسافراور سیاح حضرات لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔این ڈی ایم اے نے Pak NDMA Disaster Alert ایپلیکیشن متعارف کرادی ہے جو گوگل پلے سٹور اورiOS ایپ سٹور پر موجود ہے تاکہ عوام کوبر وقت الرٹس، ایڈوائزریز اور خطرے سے متعلق مخصوص گائیڈ لائنز، عوامی آگاہی کے پیغامات اوردیگر ضروری معلومات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔