بیوروکریٹس کو گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات مہنگی پڑ گئی۔ خیبر پختونخوا کے 3 افسران کو عہدوں سے فارغ کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔ اینکر ریڈ خیبر پختونخوا کے تین اعلیٰ افسران کو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ ملاقات کی پاداش میں او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ گریڈ 20 کے سپشل سکرٹری اسٹبلشمنٹ کلیم اللہ اور گریڈ 18 کے رحمت اللہ ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلی سکرٹریٹ اور اسٹبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ کے گریڈ 17 کے افیسر سونا خان کو اپنے عہدوں سے فارغ کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تینوں افسران، جن کا تعلق ڈٰیرہ اسماعیل خان سے ہے، نے ایک ہفتہ پہلے گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات کی تھی۔