نیکسٹ کولا اور میزان گھی کے مالک ذوالفقار احمد کو کراچی ماڑی پور روڈ سے اغوا کرلیا گیا، اہلخانہ کے مطابق ذوالفقار دوست کے ساتھ اپنی گاڑی میں ماڑی پور سے کلفٹن جارہے تھے کہ گاڑی میں آٹھ افراد آئے جنہوں نے دونوں کو اپنی گاڑی میں بٹھایا، بعد میں دوست قیصر کو راستے میں اتار دیا گیا، جبکہ ذوالفقار احمد کو ساتھ لے گئے
معروف کاروباری شخصیت پراچہ ٹیکسٹائل، میزان کوکنگ آئل اور نیکسٹ کولا کے مالک ذوالفقار احمد دو دن سے لاپتہ، کراچی پولیس نے تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی
منگل کی شام ماڑی پور روڈ سے نقاب پوش مسلحہ افراد ڈبل کیبن گاڑی میں اغوا کر کے لے گئے۔
اغوا کاروں نے کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد ذوالفقار احمد کے دوست قیصر کو گاڑی سے اتار دیا مگر ذوالفقار احمد کو جانے نہیں دیا۔
کولا نیکسٹ کے مالک کے اغوا کی درخواست کلری پولیس اسٹیشن میں جمع کروائی گئی تاہم پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی۔
#RecoverZufiqarAhmed