حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں آج پھرسرجوڑیں گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق ارکان کی درخواست پر اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔اجلاس اب دن ساڑھے 11 بجے کے بجائے سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگا۔ پہلے سیشن میں تحریک انصاف نے زبانی مطالبات پیش کیے جس پرحکومتی کمیٹی نے تحریری چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کرنے کا کہا تھا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیاسی قیدیوں کی رہائی اور9مئی اور26 نومبر پرعدالتی کمیشن کے قیام کےمطالبات پیش کرے گی ۔