دولت پور: زمین کے تنازع پر فائرنگ: 5 افراد جاں بحق : 8 زخمی

دولت پور: (تیز رفتار نیوز)نوابشاہ کے علاقے دولت پور کے گاؤں واحد ڈاہری میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جان سے چلے گئے جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق نعشوں کو پیپلز میڈیکل ہسپتال نوابشاہ منتقل کر دیا گیا ، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی گروپ سے ہے، فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔