کوہاٹ میں تین ہفتے سے جاری گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا۔ فریقین نے معاہدے پر دستخط کر دیے۔فریقین نے چودہ نکات پراتفاق کیا دونوں جانب سے پنتالیس پنتالیس افرادنے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت فریقین اپنااسلحہ جمع کرائیں گے۔دونوں جانب سے 15 روزمیں لائحہ عمل دیاجائےگا۔ لائحہ عمل نہ دینےوالے فریق پرایپکس کمیٹی کا فیصلہ نافذہوگا۔ایک دوسرے کے خلاف اسلحہ کااستعمال ممنوع قرار دے دیا گیا۔اسلحہ کے استعمال پر پورے گاؤں کے خلاف ایکشن ہوگا۔ اسلحہ ضبط اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔کوئی بھی شخص کسی لڑائی کو مذہبی رنگ نہیں دے گا۔ کالعدم تنظیموں کے کام کرنے اور دفاتر کھولنے پر پابندی ہو گی۔ پناہ میں لیے گئے افراد کا تحفظ کیا جائے گا۔ کسی لاش کی بے حرمتی نہیں کی جائے گی۔سوشل میڈیاپر کسی کے جذبات کوٹھیس نہیں پہنچائی جائےگی۔ اکسانے والے مشترکہ دشمن تصورہوں گے۔ پولیس اورادارے بدامنی میں ملوث افراد کوگرفتارکریں گے۔ علاقہ مشران گرفتاری میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔قومی املاک کو نقصان پہنچانے والا مجرم تصور ہوگا۔تمام بنکرایک ماہ میں ختم۔ نئے بنکرزکی تعمیر پر پابندی ہوگی۔لشکر کشی کرنےوالا فریق دہشت گرد تصور ہوگا