ایم ڈبلیوایم کا ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کااعلان،شہرقائد میں12مقامات پر جاری دھرنے ختم،ٹریفک بحال

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔شہرقائد میں نمائش چورنگی، ملیر پندرہ، انچولی، گلستان جوہر میں کامران چورنگی اور فائیو اسٹار چورنگی سمیت 12 مقامات پر جاری دھرنے ختم ہوگئے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران علامہ ناصر عباس نے کہا کہ کوہاٹ میں فریقین نے دستخط کر دیے ہیں، مطالبہ ہے کہ عمل درآمد میں سستی نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے مظلوموں کا خون بہایا ہے۔ بلاول بھٹو فائرنگ اور پرتشد واقعات کی تحقیقات کرائیں ورنہ عدالت جائیں گے۔