سال 2024پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے شاندار،مارکیٹ کیپٹلائزیشن61 فیصد بڑھ کر 146کھرب روپے ہوگئی

سال 2024 پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے لئے شاندار ثابت ہوا۔ہنڈریڈ انڈیکس میں 53 ہزار پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 61 فیصد اضافے سے146 کھرب روپے تک پہنچ گئی۔ڈالر کے اعتبار سے ہنڈریڈ انڈیکس میں 87 فیصد اضافہ ہوا۔30دسمبر 2023 کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 62 ہزار 45 پوائنٹس تھا جو 31 دسمبر 2024 کو ایک لاکھ 15 ہزار 126 پوائنٹس پر بند ہوا۔