سعودی عرب کو ریکوڈک کے 15 فیصد حصص فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ریاض دو اقساط میں 54 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کرے گا۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 10 فیصد شیئرز منتقل کرنے پر 33 کروڑ ڈالر ادا کئے جائیں گے اور دوسرے مرحلے میں 5 فیصد شیئرز کی منتقلی پر 21 کروڑ ڈالر ادا کئے جائیں گے۔سعودی عرب چاغی میں بھی معدنیات کی تلاش کے لئے سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کرچکا ہے۔وفاقی اور بلوچستان حکومت کے پاس ریکوڈک منصوبے میں 50 فیصد شیئرز کی ملکیت ہے۔