خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی)کی معاونت سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ،معیشت میں استحکام

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے زرمبادلہ ذخائر ذخائر میں مسلسل بہتری کا رجحان جاری ہے۔اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر دوسال پانچ مہینے بعد 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔نومبر 2024ء تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 12.04 ارب ڈالر ہو گئے۔ ہفتہ وار 620 ملین ڈالرکا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.58 ارب ڈالرز ہیں۔پاکستان کے کل زرمبادلہ ذخائر16.62ارب ڈالرز پر پہنچ گئے۔پالیسی ساز ماحول اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال کرنے میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردارہے۔معاشی استحکام کے لیے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو سہولت فراہم کی گئی۔ایس آئی ایف سی کا تعاون اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا رجحان پاکستان کی مالی حالت میں بہتری کا مظہر ہے۔