کتنے پاکستانی موبائل فون استعمال کرتے ہیں ؟

ٹیلی کام سیکٹر میں انقلاب آگیا۔پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنےوالوں کی تعداد 19 کروڑ 30 لاکھ ہوگئی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق13 کروڑ 90 لاکھ افراد موبائل ڈیٹا استعمال کرتے ہیں۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ براڈ بینڈ وائی فائی کنکشنز کی تعداد 14 کروڑ 20 لاکھ ہو گئی۔ لینڈ لائن فون کنکشنز کم ہو کر 30 لاکھ رہ گئے ہیں۔