پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملوں کیلئے افغانستان میں منصوبہ بندی کی ویڈیو لیک


پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملوں کیلئے افغانستان میں منصوبہ بندی کی ویڈیو لیکپاک افغان سرحد پر پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملوں کیلئے تحریک طالبان افغٓنستان کی منصوبہ بندی کی ویڈیو لیک ہو گئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق لیک ویڈیو افغانستان کے علاقے ڈانگرالگد کی ہے، ویڈیو میں تحریک طالبان افغانستان کا لیڈر یحییٰ حافظ گل بہادر نظر آرہا ہے۔لیک ویڈیو میں تحریک طالبان افغانستان کا لیڈر یحییٰ حافظ گل بہادر پاکستان پر حملے کے لیے ہدایات دیتا نظر آ رہا ہے، طالبان کمانڈر کہتا سنائی دے رہا ہےکہ ہم پاکستان سے بدلہ لینے کیلئے تیار ہیں۔تحریک طالبان افغانستان کا لیڈر کہہ رہا ہے منصوبے کے مطابق 6 راکٹ چلانے والے اور 6 معاونین ہوں گے، یہ سب مجاہدین امیرالمومنین شیخ عباداللہ کے احکامات پر تیار ہیں۔ویڈیو میں دہشتگرد پاکستان کے خلاف لڑنے پر رضامندی ظاہر کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے اس ویڈیو پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔پاکستان نے افغان عبوری حکومت کو افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کے واضح ثبوت بھی دیے ہیں اور پاکستان کا مطالبہ رہا ہےکہ کابل حکومت دہشتگردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دے، افغان حکومت کی بارہا یقین دہانی کے باوجود افغان سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔