چاروں صوبوں کے میدانی علاقوں میں گرمی برقرار

پشاور سمیت خیبرپختونخواکے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور گرم رہےگا،صوبے کی جنوبی اورمیدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے،محکمہ موسمیات
کے مطابق خیبرپختونخوا کے چند بالائی اضلاع میں بارش کاامکان ہے،چترال،دیر،سوات،شانگلہ،بونیر،مالاکنڈ،کوہستان،بٹگرام،مانسہرہ،تورغراور ایبٹ آباد میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش برس سکتی ہے۔

سندھ کے میدانی علاقوں میں بھی جھلسا دینے والی گرمی کا راج ہے۔لو کے تھپیڑوں اور سورج سے برستی آگ کے باعث لاڑکانہ، جیکب آباد، رحیم یار خان، سانگھڑ اور دیگر شہروں میں درجہ حرارت سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز یکم جولائی سے ہو گا، رواں برس مون سون سیزن میں معمول سے 35 فیصد زائد بارشیں برسنے کا امکان ہے۔

مونتاج
گرمی نے لوگوں کو دن میں تارے دکھانا شروع کردیئے۔
نیٹ
چاروں صوبوں کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا راج برقرار
نیٹ
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ لاہور ، مری گلیات ، راولپنڈی جہلم ، اٹک میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ چکوال ، تلہ گنگ ،سرگودھا ،منڈی بہاوالدین،گجرات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چندمقامات پر بارش کی توقع ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق لاہور میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار ہے ، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔