سیاسی پناہ کے لئے بھاگنے والوں کو پاکستانی پاسپورٹ دینے کا فیصلہ

وزارت خارجہ ⁦‪@ForeignOfficePk‬⁩ کا کہنا ہے کہ ایک ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بیرون ملک پناہ ‘اسائلم’ کے خواہاں افراد کے لیے ⁧‫#پاکستانی‬⁩ پاسپورٹ کا اجراء معطل کرنے والے 5 جون 2024 کے سرکلر کو فوری طور پر واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیر کو وزارت خارجہ کے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ⁦‪@MIshaqDar50‬⁩ کو یقین دلایا گیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ کا 60 دن کے اندر اجرا کر دئیے جائیں گے۔
‏اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد اہم امور پر غور کیا گیا،
‏شرکاء میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی IMPASS اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام شامل ,نائب وزیراعظم/ وزیر خارجہ کو سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی IMPASS کی طرف سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت پاسپورٹ کے اجراء کی سہولت کے بارے میں ایک وسیع بریفنگ دی گئی،