اپٹما سالانہ جنرل اجلاس ,,کامران ارشد کو دو سال کی مدت کے لیے چیئرمین ,محمد جمیل قاسم کو سینئر وائس چیئرمین، صدیق جاوید بھٹی کو وائس چیئرمین، اور شہزاد احمد شیخ کو وائس چیئرمین ویلیو ایڈڈ سیکٹر مقررہوگئے۔ اپٹما ترجمان کےمطابق سبکدوش ہونے والے چیئرمین آصف انعام نے اپنے دورِ اقتدار میں اجتماعی کاوشوں کو سراہا,مشکل معاشی حالات کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی ثابت قدمی کو اجاگر کیاپیٹرن ان چیف ڈاکٹر گوہر اعجاز نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے کردار کی تعریف کی،نئے چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے جدت، مسابقت اور برآمدات کے تحت ترقی کی اہم حکمت عملیوں کو اجاگر کیا