سونے کی مقامی و بین الاقوامی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 31 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 693 ڈالر فی اونس ہوگئی۔اس اضافے کا اثر پاکستان کے صرافہ بازاروں میں بھی دیکھا گیا،جہاں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 658 روپے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے ہوگئی۔سونے کا فی تولہ قیمت 3100 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی۔