کیلاش کی وادی میں مذہبی تہوار چوموس کا آغاز ہوگیا،تہوار 15 روز تک جاری رہے گا۔
کیلاش قبیلے کے لوگ نئے کپڑے پہن کر وادی میں خوشی سے جھوم رہے ہیں۔وادی میں جگہ جگہ رقص کی تقریبات سے ہرسو خوشیوں کے رنگ بکھر گئے۔چوموس پر وادی کے باشندے آپس میں پھل اور میوہ جات بانٹتے ہیں۔ 22 دسمبر کو تہوار کے اختتام پر فیسٹیول منققد کیاجائےگا،اس روز مذہبی رسومات بھی ادا کی جائیں گی۔