جے یو آئی کا اسپیکرقومی اسمبلی کوخط،مدارس رجسٹریشن بل پرصدرمملکت کے اعتراضات مانگ لیے

جے یوآئی کے سینیٹرکامران مرتضیٰ نے سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کوخط لکھ دیا۔ جے یوآئی نےسوسائٹیزرجسٹریشن ترمیمی بل پرصدرمملکت کے اعتراضات مانگ لیے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ہمیں صدر کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات کی نقول فراہم کی جائیں۔اسپیکرکی جانب سے ان اعتراضات کوایڈریس کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے۔