خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے تین آپریشنز، 11 خوارجی جہنم واصل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے تین آپریشنزمیں 11 خوارجی جہنم واصل کر دیئے گئے۔ ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 7 خارجی ہلاک ہوئے۔ دتہ خیل میں 2 خارجی مارے گئے۔ مہمند میں بھی 2 ملک دشمن انجام کو پہنچے۔دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہواہے۔