وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس

گندم خریداری اور دیگر امور پر پالیسی سازی کے لئے وزارتی کیمٹی قائم

صوبائی وزیر خوراک سربراہ، وزیر خزانہ، زراعت اور اطلاعات ممبر ہونگے

گندم سے متعلق امور پر ارکان اسمبلی سے مشاورت کر نے پر اتفاق

اجناس کی ضروریات کا تعین کرکے کاشت کی فیصلہ کرنا ضروری ہے، وزیراعلی مریم نوازشریف

فصل کی ضرورت کا پیشگی تعین کرنے کے لئے اے آئی اور دیگر ٹیکنالوجی استعمال کی جائے، وزیراعلی مریم نواز شریف

پتنگ کی دھاتی تار سے بچاؤ کے لئے بائیک پر سیفٹی گارڈ لگانے کی باقاعدہ مہم شروع کی جائے، وزیراعلی مریم نوازشریف

مسیحی ملازمیں کےلئے ایسٹر پر چھٹی کی تجویز پر اتفاق

نقل روکنے کے لئے امتحانی مراکز میں کیمرے اور آرٹیفشل ٹیکنالوجی سے کام لینے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی وزرا، ڈی سی اور دیگر حکام کو چیکنگ کی ہدایت

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی وزرا اور ارکان اسمبلی کو قانون کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت

اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی ایس ڈی پی او گلبرگ لاہور کو قائداعظم پولیس میڈل دینے کی سفارش وفاق کو بھیجنے کی منظوری

ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم (DVRS) ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جامع کنٹریکٹ پالیسی تیار کرنے کی ہدایت

موٹر ٹرانسپورٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم، ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کےملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری

کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے گندم اور محکمہ خوراک کی کموڈٹی فنانسنگ کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری