ایف بی آر کے کوارڈینیٹر نعیم میر کی غیر شائستہ گفتگو پر ردعمل تاجروں کا سخت ردعمل،، اجمل بلوچ نےوزیراعظم تاجر دوست سکیم کوارڈینیٹر کی غیر شائستہ گفتگو کا نوٹس لیںنے کا مطالبہ کردیا تاجر رہنما اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ کوارڈینیٹر تاجر دوست سکیم کا تاجروں بارے لہجہ درست نہیں،کوارڈینیٹر کو ان کے لہجہ کی وجہ سے مذاکرات سے باہر رکھا گیا۔28 اگست کی ہڑتال کے بعد کوارڈینیٹر کو مستعفی ہو جانا چاہیے تھا،تاجر دوست ٹیکس سیکم کوارڈینیٹر حکومتی سلطان راہی نہ بنیں۔اجمل بلوچ کا کہنا تھاتاجروں کے خلاف غیر شائستہ گفتگو کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔کوارڈینیٹر کو حکومتی رٹ قائم کروانے کا شوق ہے تو یہ بھی کرکے دیکھ لیں۔پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ویلویشن ٹیبل ٹیکس ناقابل عمل فارمولا ہےبقول حکومت ایک دن کی ہڑتال سے اربوں روپے کا نقصان ہوتاہے، سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھنے سے نقصان سے بچا جا سکتا تھا،ایف بی آر نے مذاکرات کے دوران نوٹس دینے ہیں تو مذاکرات ختم کر دیتے ہیں۔اجمل بلوچ نے کہا کہ ملک بھر کے تمام تاجر نمائندوں پر فخر ہے۔پاکستان بھر کی تاجر برادری نے 28 اگست کو اپنے تحفظ کے لئے تاریخ رقم کی۔تاجروں کے تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں ان کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے۔28 اگست کی ہڑتال تاجروں کی تھی کسی سیاسی جماعت کی نہیں۔تاجر کا احترام ضروری ہے یہ معاشی پہیہ چلانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔