پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری ایک ہفتےبعدبھی تیز نہ ہوسکی۔
ملک بھر میں صارفین کوانسٹاگرام، ایکس، فیس بُک اور واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں پریشانی کا سامنا ہے۔آڈیو پیغام بھیجنے،تصاویر اور ویڈیو کی اپلوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں بھی مسائل درپیش ہیں۔
آن لائن کاروبار، آن لائن کلاسز اور سفر کیلئے رائیڈز بُک کرنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ فوڈڈیلیوری رائیڈرزاور آن لائن ٹیکسی سروس سے جڑے دیہاڑی داروں کو اپنا روزگار خطرے میں دکھائی دے رہا ہے۔ تمام تر صورتحال پرپی ٹی اے کی جانب سے ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔