پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پر درج مقدمات کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں درج 8 مقدمات میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ،ایف آئی اے اور پولیس کے نمائندے شامل ہیں۔ مقدمات تھانہ کھنہ ، ترنول، سنگجانی،گولڑہ اور کوہسار میں درج ہیں ۔ جے آئی ٹی سیکرٹریٹ اور کراچی کمپنی میں درج مقدمات میں بھی کام کرے گی ۔ نامزد ملزمان اور گواہان کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے ۔