پاکستان میں پولیو وائرس کے 3 مزید کیسز کی تصدیق ہوگئی۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو کے نئے کیسز ڈیرہ اسماعیل خان، کراچی کے ضلع کیماڑی اور کشمور سے رپورٹ ہوئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان سے اب تک 8 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، کراچی کے ضلع کیماڑی سے رواں سال اب تک 3 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کشمور میں رواں سال پولیو کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال ملک میں پولیوکیسز کی تعداد 59ہوگئی ہے۔
رواں سال بلوچستان سے 26 اورخیبرپختونخوا سے 16 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال سندھ سے 15 اور پنجاب اور اسلام آباد سےایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔